فضائل سورۃ القدر

حضرت ابی کعب رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے کہ جو سورۃ القدر پڑھےاُس کو رمضان المبارک کے روزے رکھنے اور لیلتہ القدر میں رات بھر جاگتے رہنے کے برابر ثواب دیا جائے گا۔ (تفسیر الکشاف)

حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے کہ جو شخص سورۃ القدر پڑھتا ہے اُس کو چوتھا حصہ قرآن کا ثواب دیا جاتا ہے (کنزالعمال)

اس سورت کو سوتے وقت پڑھ کر سونا روزی میں اضافہ، آنکھوں کی بینائی کی حفاظت، لقوے کے مرض سے شفایابی، اور آخرت میں زریعہ نجات ہے۔ رمضان المبارک میں کثرت سے پرھنا باطن کی پاکیزگی کا زریعہ بنتا ہے اور اس کا ثواب بے پناہ ملے گا۔

یہ سورت بلیات سے حفاظت کےلئے بھی بہت مفید ہے اس لئے جو شخص اسے روزانہ سوتے وقت ایک مرتبہ پڑھ کر سوئے اس کا گھر اور جان و مال بحفاظت رہے گا۔

سورۃ القدر

إِنَّآ أَنزَلْنَـٰهُ فِى لَيْلَةِ ٱلْقَدْرِ ١ وَمَآ أَدْرَىٰكَ مَا لَيْلَةُ ٱلْقَدْرِ ٢ لَيْلَةُ ٱلْقَدْرِ خَيْرٌۭ مِّنْ أَلْفِ شَهْرٍۢ ٣ تَنَزَّلُ ٱلْمَلَـٰٓئِكَةُ وَٱلرُّوحُ فِيهَا بِإِذْنِ رَبِّهِم مِّن كُلِّ أَمْرٍۢ ٤ سَلَـٰمٌ هِىَ حَتَّىٰ مَطْلَعِ ٱلْفَجْرِ ٥