فضائل سورۂ الکوثر

حدیث شریف میں ہے کہ سورت کوثر کو پڑھنے والے کو اللہ تعالیٰ جنت کی نہر کوثر سے پانی پلائے گا۔ اور اس کے لیے نحر کے دن قربانی کرنے والوں کے برابر نیکیاں لکھ دی جائیں گی۔ (کتاب العمل)

جو شخص جمعہ کی شب کو حضور کی زیارت کرنے کی نیت سے سورت کوثر ایک ہزار مرتبہ گیارہ جمعے تک پڑھے گا۔ اللہ تعالیٰ کی مہربانی سے اسے خواب میں حضور اقدس  کی زیارت نصیب ہو گی۔

جس شخص کی اولاد ذندہ نہ رہتی ہو تو وہ اکتالیس دن تک بعد نماز فجر 7 مرتبہ روزانہ سورت کوثر پڑھے تو جو اولاد ہوگی وہ اللہ تعالیٰ کی رحمت سے زندہ اور سلامت رہے گی۔

جو شخص اس سورت کو روزانہ 7 مرتبہ پڑھنے کا معمول بنا لے گا تواللہ تعالیٰ اس کے رزق میں اضافہ فرما دے گا اور اگر وہ ساتھ صدقہ بھی دیتا رہے گا  تو اسے کبھی نقصان نہ ہو گا۔ اور اس کا دل عبادت کی طرف مائل ہو جائے گا۔    

سورت الکوثر جائز محبت اور من پسند شادی کے لیے بہت اکسیر ہے۔ اس کے لیےبعد نماز عشاء دو رکعت نماز حاجت پڑھیں۔ کسی برتن میں تھوڑی سی مقدار میں چینی لے لیں اور پھر اول و آخر تین تین بار درود ابراہیمی پڑھیں اور درمیان میں ایک سو اکیس مرتبہ سورت کوثر پڑھیں اور چینی دم کر لیں اور جس سے آپ شادی کرنا چاہتے ہیں اس کا تصور ذہن میں رکھیں،دم کی ہوئی چینی کو کیڑوں کو ڈال دیں یہ عمل سات دن تک جاری رکھیں۔ انشاء اللہ ہر جائز دلی مراد اور من پسند شادی کے راستے کھل جائیں گے۔

سورت الکوثر

إِنَّآ أَعْطَيْنَـٰكَ ٱلْكَوْثَرَ ١ فَصَلِّ لِرَبِّكَ وَٱنْحَرْ ٢ إِنَّ شَانِئَكَ هُوَ ٱلْأَبْتَرُ ٣