فضائل سورۃ الفلق

حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالی عنہا کا بیان ہے کہ رسول اللہ جب بیمار ہوتے تو آپ سورۃ الفلق اور سورۃ الناس پڑھ کر اپنے اُپر دم کر لیا کرتے تھے اور جب آپ کا مرض شدت اختیار کر گیا تو میں انہیں سورتوں کو اکثر پڑھتی اور آپ پراللہ تعالیٰ مہربانی کی اُمید سے اپنا ہاتھ پھیر دیا کرتی (بخاری)

حضور کا ارشاد ہے کہ سورۃ فلق سے بہتر کوئی دُعا پناہ کے متعلق نہیں ہے۔ ایک اور حدیث میں ہے کہ معوذتین کے مثل پناہ پکڑنے کے باب میں کوئی سورۃ میرے اُوپر نازل نہیں ہوئی۔ لوگو اس قلعہ نگرانی کرو اور اس کی پناہ میں آرام کرو۔

حسدکے شر سے بچنے کے لیے کاروباری مقام پر اس سورت کو 40 دن 41 مرتبہ روزانہ پڑھنے سے حسد کے شر سے کاروبارمحفوظ ہو جائے گا۔ اس سورت کو کثرت سے پڑھنا آسیب، سایہ اور جنات سے محفوظ رہنے کے لیے بہت ہی مفید ہے۔ جو شخص اسےرات کو سوتے وقت پڑھ کر اپنے اُپر دم کرے تو انشاءاللہ ہر طرح کے ڈر، خوف ، مصائب اور شیطانی وسوسوں سے محفوظ رہے گا۔

اگر کوئی شخص اس کا عامل بننا چاہے تو اُسے چاہئے  کہ بعد نماز عشاء 1325مرتبہ چالیس یوم تک پڑھے اس کے بعد جس بچے یا بچی کو ڈر لگتا ہو پانی دم کر کے دے انشاءاللہ باہر کی چیزوں کا اثر ختم ہو جائے گا۔

 سورۃ الفلق

قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ ٱلْفَلَقِ ١ مِن شَرِّ مَا خَلَقَ ٢ وَمِن شَرِّ غَاسِقٍ إِذَا وَقَبَ ٣ وَمِن شَرِّ ٱلنَّفَّـٰثَـٰتِ فِى ٱلْعُقَدِ ٤ وَمِن شَرِّ حَاسِدٍ إِذَا حَسَدَ ٥