فضائل سورۃ الناس

حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے کہ حضور  جب اپنے بستر پر آتے تو ہر رات اپنی دونوں ہتھیلیوں کو جمع فرماتے پر ان میں پھونکتے ان میں قُلْ هُوَ ٱللَّهُ أَحَدٌ ، قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ ٱلنَّاسِ پڑھتے پھر ان دونوں ہتھیلیوں کو جہاں تک ہو پاتا اپنے جسم پر پھیر تے اپنے سر اور چہرہ اقدس اور آگے سے شروع کرتے اور ہاتھ جہاں تک پہنچ سکتا وہاں تک پہنچاتے ایسا حضور تین بار کرتے (ابو داؤد)

یہ سورت جنات اور شیاطین سے بچنے کے لیے بہت مفید ہے۔ اس کو کثرت سے پڑھنے والا ہر قسم کےشر سے محفوظ رہتا ہے۔

جو شخص رات کو سوتے وقت سورۃ فاتحہ، آیت الکرسی، سورۃ اخلاص، سورۃ فلق اور سورہ الناس ایک ایک دفعہ پڑھ اپنے ہاتھوں پر دم کر کے دونوں ہاتھوں کو اپنے چہرے او سر سے لے کر پیٹ اور ٹانگوں تک پھیرے انشاء اللہ وہ رات پھر جنات اور شیاطین کےشر سے اور دیگر سمادی آفات سے محفوظ اور اللہ تعالیٰ کی پناہ میں رہے گا۔

یہ سورت جادو اور کالے علم کے اثرات کو ختم کرنے کے لیے بہت اکسیر ہے۔ اس لیے اگر کسی شخص پر جادو یا کالے علم کا وار کیا گیا ہو تو اُسے چاہئے کہ سورت الناس کو گیارہ روز تک گیارہ مرتبہ اوّل آخر درود شریف پڑھ کر پانی دم کر کے پلائیں یا خود دم کر کے پئے تو ہر طرح کے سحر اور کالے علم کے اثرات ختم ہو جائیں گے۔ اور کوئی دُشمن نقصان نہ پہنچا سکے گا۔

 سورۃ الناس 

قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ ٱلنَّاسِ ١ مَلِكِ ٱلنَّاسِ ٢ إِلَـٰهِ ٱلنَّاسِ ٣ مِن شَرِّ ٱلْوَسْوَاسِ ٱلْخَنَّاسِ ٤ ٱلَّذِى يُوَسْوِسُ فِى صُدُورِ ٱلنَّاسِ ٥ مِنَ ٱلْجِنَّةِ وَٱلنَّاسِ ٦