فضائل سورۃ مزمل

سورۃ مزمل بڑی با برکت ہے۔ کیونکہ اسے حضور سے خصوصی مناسبت ہے اس لیے اس سورۃ کے فیوض و برکات بے پناہ ہیں۔ یہ سورت خاص کر مصائب سے خلاصی پانے کے لیے، مشکلات کے آسان ہونے، افلاس دور ہونے اور روزی کے فراخ ہونے اور نیک اعمال کی طرف راغب ہونے کے لیے بہت مفید ہے۔

حضرت ابی کعب رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ حضوراقدس نے فرمایاہے کہ جو شخص سورۃ مزمل پڑھے گاتو اللہ تعالیٰ اُس کو دنیا اورآخرت میں خوش رکھے گا اور اس کے افلاس کو دور کر دے گا، مشکلات آسان کر دے گا۔ (تفسیر الکشاف)

حضور نے یہ بھی فرمایاکہ اسے پڑھنے سے مصیبت ٹل جائے گی۔ جو شخص اسے ایک سال تک بعد نماز فجرروزانہ گیارہ مرتبہ پڑھتا رہے گا اس کے رزق میں اضافہ ہو جائے گا۔ وہ کبھی غریب اور محتاج نہ ہو گا۔ ایک عامل کو قول ہے کہ کشادگی رزق کے کے لیے اس سورت کو روزانہ 7 مرتبہ پڑھنا بہت اکسیر ہے۔

حضور کی زیارت کےلیے اس سورت کو روزانہ ایک مرتبہ تہجد کے وقت پڑھیں یا سوتے وقت پڑھیں تو انشاءاللہ اسے حضور  زیارت ہو گی۔ جو شخص اعتکاف میں اس سورت کو تہجد کے وقت پڑھے تو اُس کے لیے ایمانی فیوض و برکات حاصل کرنے کیلیے بھی بہتر ہے۔ حصول غلبہ کے کیلئے یہ سورت پڑھی جاتی ہے۔

اگر آپ کے رزق میں کوئی رکاوٹ آگئی ہو یا کوئی ایسا مثلا درپیش ہوگیا ہو جو بظاہر نا ممکن نظر آ رہا ہو تو اُسے چاہیے کہ چالیس روز تک خلوت میں بیٹھ کر اس سورت کو 40 مرتبہ روزانہ پڑھے اس کو ہر مثلا اللہ تعالیٰ کی رحمت سے حل ہو جائے گا۔ جو کثرت سے اس کا ورد کرے گا وہ زندگی میں ہر شعبے میں کامیاب اورغالب رہے گا۔    

 سورۃ مزمل

يَـٰٓأَيُّهَا ٱلْمُزَّمِّلُ ١ قُمِ ٱلَّيْلَ إِلَّا قَلِيلًۭا ٢ نِّصْفَهُۥٓ أَوِ ٱنقُصْ مِنْهُ قَلِيلًا ٣ أَوْ زِدْ عَلَيْهِ وَرَتِّلِ ٱلْقُرْءَانَ تَرْتِيلًا ٤ إِنَّا سَنُلْقِى عَلَيْكَ قَوْلًۭا ثَقِيلًا ٥ إِنَّ نَاشِئَةَ ٱلَّيْلِ هِىَ أَشَدُّ وَطْـًۭٔا وَأَقْوَمُ قِيلًا ٦ إِنَّ لَكَ فِى ٱلنَّهَارِ سَبْحًۭا طَوِيلًۭا ٧ وَٱذْكُرِ ٱسْمَ رَبِّكَ وَتَبَتَّلْ إِلَيْهِ تَبْتِيلًۭا ٨ رَّبُّ ٱلْمَشْرِقِ وَٱلْمَغْرِبِ لَآ إِلَـٰهَ إِلَّا هُوَ فَٱتَّخِذْهُ وَكِيلًۭا ٩ وَٱصْبِرْ عَلَىٰ مَا يَقُولُونَ وَٱهْجُرْهُمْ هَجْرًۭا جَمِيلًۭا ١٠ وَذَرْنِى وَٱلْمُكَذِّبِينَ أُو۟لِى ٱلنَّعْمَةِ وَمَهِّلْهُمْ قَلِيلًا ١١ إِنَّ لَدَيْنَآ أَنكَالًۭا وَجَحِيمًۭا ١٢ وَطَعَامًۭا ذَا غُصَّةٍۢ وَعَذَابًا أَلِيمًۭا ١٣ يَوْمَ تَرْجُفُ ٱلْأَرْضُ وَٱلْجِبَالُ وَكَانَتِ ٱلْجِبَالُ كَثِيبًۭا مَّهِيلًا ١٤ إِنَّآ أَرْسَلْنَآ إِلَيْكُمْ رَسُولًۭا شَـٰهِدًا عَلَيْكُمْ كَمَآ أَرْسَلْنَآ إِلَىٰ فِرْعَوْنَ رَسُولًۭا ١٥ فَعَصَىٰ فِرْعَوْنُ ٱلرَّسُولَ فَأَخَذْنَـٰهُ أَخْذًۭا وَبِيلًۭا ١٦ فَكَيْفَ تَتَّقُونَ إِن كَفَرْتُمْ يَوْمًۭا يَجْعَلُ ٱلْوِلْدَٰنَ شِيبًا ١٧ ٱلسَّمَآءُ مُنفَطِرٌۢ بِهِۦ ۚ كَانَ وَعْدُهُۥ مَفْعُولًا ١٨ إِنَّ هَـٰذِهِۦ تَذْكِرَةٌۭ ۖ فَمَن شَآءَ ٱتَّخَذَ إِلَىٰ رَبِّهِۦ سَبِيلًا ١٩ إِنَّ رَبَّكَ يَعْلَمُ أَنَّكَ تَقُومُ أَدْنَىٰ مِن ثُلُثَىِ ٱلَّيْلِ وَنِصْفَهُۥ وَثُلُثَهُۥ وَطَآئِفَةٌۭ مِّنَ ٱلَّذِينَ مَعَكَ ۚ وَٱللَّهُ يُقَدِّرُ ٱلَّيْلَ وَٱلنَّهَارَ ۚ عَلِمَ أَن لَّن تُحْصُوهُ فَتَابَ عَلَيْكُمْ ۖ فَٱقْرَءُوا۟ مَا تَيَسَّرَ مِنَ ٱلْقُرْءَانِ ۚ عَلِمَ أَن سَيَكُونُ مِنكُم مَّرْضَىٰ ۙ وَءَاخَرُونَ يَضْرِبُونَ فِى ٱلْأَرْضِ يَبْتَغُونَ مِن فَضْلِ ٱللَّهِ ۙ وَءَاخَرُونَ يُقَـٰتِلُونَ فِى سَبِيلِ ٱللَّهِ ۖ فَٱقْرَءُوا۟ مَا تَيَسَّرَ مِنْهُ ۚ وَأَقِيمُوا۟ ٱلصَّلَوٰةَ وَءَاتُوا۟ ٱلزَّكَوٰةَ وَأَقْرِضُوا۟ ٱللَّهَ قَرْضًا حَسَنًۭا ۚ وَمَا تُقَدِّمُوا۟ لِأَنفُسِكُم مِّنْ خَيْرٍۢ تَجِدُوهُ عِندَ ٱللَّهِ هُوَ خَيْرًۭا وَأَعْظَمَ أَجْرًۭا ۚ وَٱسْتَغْفِرُوا۟ ٱللَّهَ ۖ إِنَّ ٱللَّهَ غَفُورٌۭ رَّحِيمٌۢ ٢٠